ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مزدوری کو لے جارہی گاڑی الٹنے سے 2شدید زخمی

مزدوری کو لے جارہی گاڑی الٹنے سے 2شدید زخمی

Tue, 30 Aug 2016 11:51:56    S.O. News Service

منڈگوڈ 29؍اگست (ایس او نیوز)یہاں مزدوروں کوکام ختم ہونے کے بعدان کے گھروں کی طرف لے جارہی ٹاٹامیجک کار بے قابو ہو کر الٹ جانے سے دو لوگوں کے شدید زخمی ہونے کا واقعہ ہوُنگُند گاوں میں پیش آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کار میں کل 11مزدور سوار تھے۔مبینہ طور پر ڈرائیور کی بے پروا ئی سے کی جارہی ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آنے والے اس حادثہ میں باقی لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔شدید زخمیوں کومزید علاج کے لئے ہبلی کے کمس اسپتال روانہ کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: